چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے اور پورے اعزاز کے ساتھ شکرپڑیاں میں دفن کریں گے،عمران خان

چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے اور پورے اعزاز کے ساتھ شکرپڑیاں میں دفن کریں گے،عمران خان

چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے اور پورے اعزاز کے ساتھ ... 09 جولائی 2018 (18:45) 6:45 PM, July 09, 2018

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہپاکستان بننے کے خواب کا سب سے بڑا دیوانہ چودھری رحمت علی تھا، اقتدار ملا تو چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے اور پورے اعزاز کے ساتھ شکرپڑیاں میں دفن کریں گے،

اسلام آباد میں گوجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں عام آدمی کا مشکل سے پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے۔ دس سالوں میں ہمارا قرضہ چھ ہزار ارب سے بڑھ کر 27 ہزار رب تک پہنچ گیاہے۔ سنا ہے کہ باپ بیٹی اگلے جمعہ وطن واپس آرہے ہیں۔ ضرور اﺅ، بسم اللہ لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا۔ وہ عظیم آدمی تھا جس نے قوم کیلئے جیل کاٹی لیکن آپ نے بچوں کے نام پر قوم کا پیسہ چوری کررکھا ہے۔ آپ نے حلال کا پیسہ کمایا تو آکر جواب دیں۔

متعلقہ خبریں