نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،کارکن اور عوام مکمل طور پر پر امن رہ کر اپنے قائد کا استقبال کریں گے، حمزہ شہباز

نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،کارکن اور عوام مکمل طور پر پر امن رہ کر اپنے قائد کا استقبال کریں گے، حمزہ شہباز

نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،کارکن اور عوام مکمل طور پر پر امن ... 09 جولائی 2018 (14:51) 2:51 PM, July 09, 2018

پاکستان مسلم لیگ ( ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 13جولائی کو ہر راستے ،ہر قافلے کا رخ ائیر پورٹ کی طرف ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈال ٹائون میں پارٹی رہنمائوں ،عہدیداران اور متحرک کارکنوں کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال، سیاسی اموراور انتخابی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنمائوں اور کارکنوںکو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ،کارکن اور عوام مکمل طور پر پر امن رہ کر اپنے قائد کا استقبال کریں گے،

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کا پر امن طریقے سے استقبال کرے گی ۔کارکنان ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جس سے شر پسند عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع میسر آئےنواز شریف کی وطن واپسی کے اعلان سے سیاسی مخالفین کے پسینے چھوٹ چکے ہیں اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیںپاکستانی قوم نوازشریف کو سرآنکھوں پر بٹھا کر مقبولیت کی انتہا تک پہنچا چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی کے مشن میں پورا پاکستان( ن) لیگ کا ہم زبان اور ہمسفر ہے،ووٹرز ترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز کرنے کرنے کیلئے 25 ولائی کو مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے ۔

متعلقہ خبریں