پہلے جنگیں تلوارسے لڑی جاتی تھیں تاہم اب ووٹ کی پرچی پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پہلے جنگیں تلوارسے لڑی جاتی تھیں تاہم اب ووٹ کی پرچی پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پہلے جنگیں تلوارسے لڑی جاتی تھیں تاہم اب ووٹ کی پرچی پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔ ... 09 جولائی 2018 (14:46) 2:46 PM, July 09, 2018

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی کو تلوارکی حیثیت حاصل ہوگئی ہے ،ْ پہلے جنگیں تلوارسے لڑی جاتی تھیں تاہم اب ووٹ کی پرچی پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔

لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ25 جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو بنے 70 سال ہو گئے تاہم پاکستان اور پاکستان کی سیاست پر ابھی تک قبضہ ہے،پاکستان کی قیادت بنانے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے، عوام اس تلوار سے باطل قوتوں کا خاتمہ کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں