پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل بتا دی

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل بتا دی

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل بتا دی 09 جولائی 2018 (14:43) 2:43 PM, July 09, 2018

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرایا گیا بیان حلفی پارٹی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے جس کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق عمران خان نے زیرکفالت افراد میں بشری بی بی،قاسم خان اور سلیمان خان کو ظاہر کیا ہے، عمران خان نے بنی گالہ جائیداد ایک کروڑ 14 لاکھ 71ہزار روپے ظاہر کی ہے ،ْاس کے علاوہ ان کے پاس بنی گالہ میں ہی 6 کنال کی اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے ،ْ انہوں نے گرینڈ حیات پلازہ میں 2 بیڈرومز کا فلیٹ ظاہر کیا ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 19لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔

ان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں ہے ،ْ ان کے پاس 2لاکھ روپے کے مویشی اور 5لاکھ کا فرنیچر ہے۔

متعلقہ خبریں