کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا 09 جولائی 2018 (14:33) 2:33 PM, July 09, 2018

کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی سے قبل صحافیوں پر کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار اس معاملے کا نوٹس لیں۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر آج صحافیوں کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن جج محمد بشیر کے مطابق العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے موقعے پر میڈیا موجود رہے گا۔

یاد رہیکہسابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ( ر ) صفدر کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت سے حاصل کرلیے ہیں اور وزارتِ داخلہ نے کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جمعے کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، ان کی صاحب زادی مریم نواز کو سات سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ اور داماد کیپٹن ( ر ) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔سابق وزیرِ اعظم نے ہفتے کو لندن سے اپنی قانونی ٹیم سے ٹیلی فونک کے کانفرنس کے ذریعے احتساب عدالت کے فیصلے پر مشاورت کی۔اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی قانونی ٹیم نے انہیں جلد از جلد پاکستان آنے کا مشورہ دیا ہے اور احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی کہا ہے۔نوازشریف نے اپنی لیگل ٹیم کو اسلام ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ پیر کو اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں