ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ کیپٹن صفدر انتہائی محترم ہیں۔لیکن قانون اور انصاف کے مطابق کیپٹن ر صفدر مجرم ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ کیپٹن صفدر انتہائی محترم ہیں۔لیکن قانون اور انصاف کے مطابق کیپٹن ر صفدر مجرم ہیں، ڈاکٹرشاہد مسعود

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ کیپٹن صفدر انتہائی محترم ہیں۔لیکن قانون اور انصاف ... 09 جولائی 2018 (14:25) 2:25 PM, July 09, 2018

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ کیپٹن صفدر انتہائی محترم ہیں۔

لیکن قانون اور انصاف کے مطابق کیپٹن ر صفدر مجرم ہیں، جن کوایک سال کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کیپٹن صفدر کی معاونت کی ۔جیسے حنیف عباسی ،چودھری تنویرکی ویڈیو سے شناخت کی جائے گی۔اور ان کیخلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک مجرم کیپٹن رصفدر کوپکڑنے کیلئے گئی لیکن ٹی وی نے کوریج دی۔لیکن نیب کوبتا دوں کہ میڈیا نے کوریج اس لیے دی کہ وہاں پرلوگ تھے۔

مری روڈ بلاک تھا۔ کیپٹن صفدر نے تقریر کی کہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جوترمیم کی گئی اس پرآوازاٹھانے کے جرم میں مجھے ایک سال کی قید ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کوجمعے کولاہور اتریں گے ،تمام یونین کونسلز کے چیئرمینوں کوہدایت کردی گئی ہے کہ وہاں پہنچیں۔

شاہد مسعود نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ نیب جہاز میں سے ہی گرفتار کرکے بذریعہ ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچادے۔لیکن ان کاخیال ہے کہ گاڑی میں لے کرجائیں گے توہم ہنگامہ آرائی کریں گے۔توڑ پھوڑ کریں گے۔توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقصد پاکستان کوعدم استحکام کاشکار بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں