ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،نیب

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا،نیب

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوکل احتساب عدالت میں ... 09 جولائی 2018 (14:20) 2:20 PM, July 09, 2018

نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوکل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کی میڈیکل ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدرکا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا،ڈاکٹروں نے کیپٹن (ر)صفدرکو صحت مند قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نیب نے مزید بتایا کہ نیب نے ایون فیلڈ کیس میں کیپٹن ریٹائرڈصفدر کو گرفتارکرلیا ہے۔

احتساب عدالت نےکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ کیپٹن صفدر ریٹائرڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے آبائی گاؤں میں روپوش رہے۔ نیب نے گرفتاری کے لیے مانسہرہ ایبٹ آباد اور ہری پور میں چھاپے مارے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب راول پنڈی نےعرفان منگی سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کی جائے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ کیپٹن صفدرنےشیرکی طرح گرفتاری دی،گرفتاری تو کیا کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دیں گے۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب خود میاں صاحب کی مہم چلائیں گے۔25 جولائی کوووٹ ڈال کرعوام نوازشریف سے ہونیوالی ناانصافیوں کا بدلہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں