جب تک شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا ، اس وقت تک اس پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔امریکہ

جب تک شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا ، اس وقت تک اس پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔امریکہ

جب تک شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا ، اس وقت تک ... 09 جولائی 2018 (13:24) 1:24 PM, July 09, 2018

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ جب تک شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا اور اس کے تمام ہتھیاروں کے تلف کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اس پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

اتوار کو ٹوکیو میں جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ گو کہ ہم شمالی کوریا سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت سے بہت پرامید ہیں لیکن محض پیش رفت اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا جواز نہیں بن سکتی۔امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اس وعدے کے عین مطابق اپنے تمام جوہری ہتھیار ختم کرنے ہوں گے جو اس کے سربراہ کم جونگ ان نے 12 جولائی کو سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور چیئرمین کم نے اتفاق کیا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے مکمل خاتمے کی تصدیق کے لیے باقاعدہ نظام وضع کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی شمالی کوریا پر سے پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔مائیک پومپیو شمالی کوریا کے دو روزہ دورے کے بعد ہفتے کی شب جاپان پہنچے تھے۔ ان کے اس دورے کے اختتام پر شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ "غنڈوں" کی طرح جوہری ہتھیاروں کے مکمل اور فوری خاتمے پر اصرار کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں