جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر ... 09 جولائی 2018 (13:22) 1:22 PM, July 09, 2018

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔

حکام کے مطابق بیشتر ہلاکتیں اور گمشدگیاں تاریخی شہر ہیروشیما اور اس کے نواحی علاقوں میں ہوئی ہیں جو حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشی ہائیڈ سوگا نے پیر کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ اب تک 87 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ امدادی اہلکاروں کو 13 لاشیں بھی مختلف مقامات، سیلابی پانی میں پھنسی گاڑیوں اور مکانات کے ملبے سے ملی ہیں۔امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے جو سیلابی پانی میں گھرے افراد کو ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہےامدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے جو سیلابی پانی میں گھرے افراد کو ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب بھی مختلف علاقوں سے کم از کم 68 افراد لاپتا ہیں جنہیں سرگرمی سے تلاش کیا جارہا ہے۔ جاپان کے مغربی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ ہفتے ہونے والی ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں کے باعث دریاؤں میں آنے والی طغیانی سے وسیع علاقہ تاحال زیرِ آب ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گو کہ بارشوں کے سلسلے میں کمی آئی ہے لیکن دریاؤں میں طغیانی بدستور برقرار ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں