ایتھوپیا اور اریٹیریا کا دو عشروں کیبعد ایک دوسرے کے ہاں بند سفارت خانے کھولنے کا اعلان

ایتھوپیا اور اریٹیریا کا دو عشروں کیبعد ایک دوسرے کے ہاں بند سفارت خانے کھولنے کا اعلان

ایتھوپیا اور اریٹیریا کا دو عشروں کیبعد ایک دوسرے کے ہاں بند سفارت خانے ... 09 جولائی 2018 (12:25) 12:25 PM, July 09, 2018

دو پڑوسی افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹیریا نے دو عشروں پر محیط مخاصمت ترک کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور ایک دوسرے کے ہاں بند سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے اتوار کے روز اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں اور کہا کہ دونوں ملکوں نے دو عشرے سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔اتیھوپیا کے سرکاری ٹی وی پر نشرایک بیان میں وزیراعظم احمد کا کہنا تھا کہ ’بات چیت کے بعد ہم نے ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے‘۔ ٹی وی چینل پر دونوں رہ نماؤں کی ملاقات اور مذاکرات کی تصاویر بھی نشر کی گئیں جن میں انہیں ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں