تھائی لینڈ میں سیلاب کی زد میں آنے والے غار میں پھنسے تیرہ میں سےچار لڑکوں کو امدادی کارکنان نے کئی گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد بہ حفاظت نکال لیا

تھائی لینڈ میں سیلاب کی زد میں آنے والے غار میں پھنسے تیرہ میں سےچار لڑکوں کو امدادی کارکنان نے کئی گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد بہ حفاظت نکال لیا

تھائی لینڈ میں سیلاب کی زد میں آنے والے غار میں پھنسے تیرہ میں سےچار لڑکوں ... 09 جولائی 2018 (12:18) 12:18 PM, July 09, 2018

تھائی لینڈ میں سیلاب کی زد میں آنے والے غار میں پھنسے تیرہ میں سےچار لڑکوں کو امدادی کارکنان نے کئی گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد بہ حفاظت نکال لیا ہے۔

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائی میں لڑکوں کی ایک فٹ بال کے بارہ کھلاڑی اور ان کا کوچ 23 جون سے اس چار کلومیٹر طویل زیر زمین غار میں پھنسے ہوئے ہیں۔انھیں نکالنے کے لیے تھائی حکام نے اتوار کی صبح کارروائی شروع کی تھی اور ماہر غوطہ خور غار کے اندر گئےتھے۔ان لڑکوں کی عمریں 11 سے 16 کے درمیان ہیں اور ان کے کوچ کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے۔کئی گھنٹے کی کارروائی کے بعد امدادی کارکنان نے ان میں سے چار لڑکوں کو پانی اور کیچڑ سے بھرے غار سے باہر نکال لیا ہے ۔اس کے بعد دو ایمبولینس گاڑیاں تھام لوانگ نامی غار کی جگہ سے اسپتال کی جانب روانہ ہوتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔قبل ازیں تھائی محکمہ دفاع کے ایک عہدے دار نے کہا تھا کہ چھے لڑکوں کو غار سے نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں