سعودی عرب میں دھشتگردوں کی فائرنگ، ایک افسر اور ایک شہری جاں بحق

سعودی عرب میں دھشتگردوں کی فائرنگ، ایک افسر اور ایک شہری جاں بحق

سعودی عرب میں دھشتگردوں کی فائرنگ، ایک افسر اور ایک شہری جاں بحق 09 جولائی 2018 (12:15) 12:15 PM, July 09, 2018

سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ایک چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سعودی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ القصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ میں تین دہشت گردوں نے اتوار کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے کے قریب سکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا تھا۔دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی افسروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔اس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں