مراکشی وزیر نے خود کو زندہ مٹی میں دفن کرا دیا،وجہ انتہائی دلچسپ

مراکشی وزیر نے خود کو زندہ مٹی میں دفن کرا دیا،وجہ انتہائی دلچسپ

مراکشی وزیر نے خود کو زندہ مٹی میں دفن کرا دیا،وجہ انتہائی دلچسپ 09 جولائی 2018 (12:12) 12:12 PM, July 09, 2018

اتوار کے روز سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والے ایک وڈیو کلپ میں مراکش کے توانائی اور معدنیات کے وزیر اپنے جسم کو ریکارڈ درجہ حرارت میں انتہائی گرم ریت کے اندر دفن کیے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

مراکشی وزیر عزیز الرباح نے ملک کے جنوب مشرقی قصبے مرزوکہ میں علاج کی غرض سے خود کو مٹی کے اندر دبایا تا کہ وہ خود کو درپیش جوڑوں کے بعض امراض سے شفاء پا سکیں۔ مذکورہ صحرائی علاقہ گرم ریت کے ذریعے علاج کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔وڈیو میں مراکشی وزیر گردن تک قبر جیسے گڑھے میں مدفون نظر آ رہے ہیں، یہ گڑھا خصوصی طور پر ان کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ وزیر کے سر کو گول چھتری سے سایہ فراہم کیا گیا۔ اس طرح عزیز الرباح ریت کے غسل سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں