ترکی میں ٹرین حادثہ،کئی افراد ہلاک

ترکی میں ٹرین حادثہ،کئی افراد ہلاک

ترکی میں ٹرین حادثہ،کئی افراد ہلاک 09 جولائی 2018 (12:04) 12:04 PM, July 09, 2018

ترکی کے شمال مغربی علاقے میں ایک ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور تہتر زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو یہ حادثہ یونان کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں پیش آیا ہے۔ مسافر ٹرین میں 360 مسافر سوا ر تھے۔سنگل ٹریک پر چلنے والی یہ ٹرین بلغاریہ کی سرحد کے نزدیک واقع شہر کاپی کلے سے استنبول جارہی تھی اور شمال مغربی علاقے تیکر داغ میں اس کی چھے بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔نجی ٹیلی ویژن چینل سی این این ترک نے یہ اطلاع دی ہے کہ حادثہ ایک پل ٹوٹ جانے سے پیش آیا ہے۔تاہم تیکر داغ کے گورنر محمد چیلان نے کہا ہے کہ حادثہ نا موافق موسمی حالات کے سبب پیش آیا ہے۔ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد پٹڑی کے ارد گرد کیچڑ تھا جس کی وجہ سے ٹرین ممکنہ طور پر پٹڑی سے اتر گئی۔ترکی کے محکمہ صحت کے انڈر سیکریٹری ایوب گومس نے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو بتایا ہے کہ جائے حادثہ پر ایک سو ایمبولینس گاڑیاں بھیج دی گئی ہیں ۔ترک آرمی نے بھی جائے حادثہ پر امدادی ہیلی کاپٹرز بھیجنے کی اطلاع دی ہے۔صدر رجب طیب ایردوآن کو اس ٹرین حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔انھوں نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں