سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آئندہ ہفتے کے روز عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آئندہ ہفتے کے روز عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آئندہ ہفتے کے روز عازمین حج کی آن لائن ... 09 جولائی 2018 (11:58) 11:58 AM, July 09, 2018

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ آئندہ ہفتے کے روز سے مملکت کے اندر سے مقامی اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ سنہ 1439ھ حج سیزن کےلیے مختلف کمپنیووں اور حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے آن لاین درخواستیں آئندہ ہفتے سے وصول کی جائیں گی۔

وزارت حج نے تمام کمپنیوں کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ حج کی ترویج اور اشتہاری مہم کے دوران عازمین کے لیے’وی آئی پی‘ کی اصطلاح استعمال نہ کریں کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام عازمین کو مساوی بنیادوں پر بلا تفریق سروسز فراہم کی جائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کیمطابق کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر حج کی رجسٹریشن کے لیےعمومی پروگرام، کم اخراجات پرحج اور حج المیسر جیسے تین پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔ ہر ادارے کی طرف سے حج رجسٹریشن کے لیے 93 فی صد کے تناسب سے افراد کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ مخصوص حج کوٹے سے سات فی صد افراد لیے جائیں گے۔ وزارت حج نے مقامی سطح پر حج ٹور آپریٹرز کمپنیوں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ حج سروسز کے حوالے سے ’وی آئی پی‘ جیسی اصطلاحات استعمال کرنے سے گریز کریں اور اپنے اشتہارات میں مبالغہ آرائی سے اجتناب کریں۔

متعلقہ خبریں