خیبر پختونخواہ کے نامزد وز یر اعلی محمود خان 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ پر محض 1225 روپے ٹیکس ادا کیا۔

خیبر پختونخواہ کے نامزد وز یر اعلی محمود خان 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ پر محض 1225 روپے ٹیکس ادا کیا۔

خیبر پختونخواہ کے نامزد وز یر اعلی محمود خان 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ پر محض 1225 ... 09 اگست 2018 (20:57) 8:57 PM, August 09, 2018

انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نامزد وز یر اعلی محمود خان 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ کاغذات کے مطابق ان کے پاس چار کروڑ نقدی بینک میں موجود ہے جبکہ 87 کنال زرعی اراضی اور 150 کمرشل دکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں۔

علاوہ ازیں محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولہ سونا ہے اور ان کے گھر میں ڈیڑھ کروڑ کا فرنیچر بھی موجود ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ محمود خان نے گھر کا فرنیچر تو ظاہر کیا لیکن دستاویزات میں اپنے رہائشی گھر کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا۔

ٹیکس دستاویزات کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ نے محمود خان نے اپنے دو 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے اثاثوں کی سالانہ آمدنی 23 لاکھ 47 ہزار ظاہر کی اور اس میں محض 1225 روپے ٹیکس ادا کیا۔

متعلقہ خبریں