مسجد نبوی میں روضہ مبارک کے سامنے موجود مختلف ممالک اور مختلف عمروں کے جوق در جوق زائرین کے جذبات

مسجد نبوی میں روضہ مبارک کے سامنے موجود مختلف ممالک اور مختلف عمروں کے جوق در جوق زائرین کے جذبات

مسجد نبوی میں روضہ مبارک کے سامنے موجود مختلف ممالک اور مختلف عمروں کے جوق ... 09 اگست 2018 (16:46) 4:46 PM, August 09, 2018

مسجد نبوی میں روضہ مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر عاجزی کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے دونوں رفیقان حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما پر سلام پیش کرنا مدینہ منورہ آنے والے اللہ کے مہمانوں کی سب سے بڑی تمنّا ہوتی ہے۔ عازمین حج اپنے سفر میں اس آرزو کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے کیمرے کی آنکھ نے منگل کے روز مسجد نبوی میں روضہ مبارک کے سامنے موجود مختلف ممالک اور مختلف عمروں کے جوق در جوق زائرین کے جذبات کو محفوظ کیا۔ اس مبارک اور پاک مقام پر پہنچنے کی خوشی ان بے تاب پروانوں کے چہروں سے نمایاں ہو رہی تھی۔ اس موقع پر مسجد نبوی کے اندر سکیورٹی فورس کے اہل کار زائرین کے ہجوم کو منظّم انداز میں رواں دواں رکھنے کے لیے بھرپور انداز سے سرگرم تھے۔ ان کی کوشش تھی کہ عازمینِ حج کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو اس مبارک مقام سے سہولت کے ساتھ گزرنے اور خشوع اور سکینت کے ساتھ دعا کا موقع دیا جائے۔ اس دوران مواجہہ شریف کے سامنے گزرنے کے عمل میں رکاوٹ یا بھگدڑ پیدا ہونے سے گریز کے لیے خصوصی نظم و ضبط کو سختی سے اپنایا گیا۔ ساتھ ہی عمر رسیدہ افراد کی ہر مملکن مدد اور معاونت کی گئی۔ مسجد نبوی میں روضہ مبارک کی زیارت کے لیے خواتین کے واسطے مقررہ وقت فجر، ظہر اور عشاء کی نمازوں کے بعد رکھا گیا ہے۔ خواتین کے حصّے میں سہولت کے ساتھ آمد و رفت کے لیے گزر گاہیں مختص کی گئی ہیں تا کہ ان کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران خواتین عازمین حج اور زائرات کے لیے مسجد نبوی کی انتظامیہ نے تربیت یافتہ خواتین رہ بروں کو مقرر کیا ہے جو روضہ مبارک پر آنے والی خواتین کی مکمل رہ نمائی کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں