امریکا نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ صدر حسن روحانی

امریکا نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ صدر حسن روحانی

امریکا نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ صدر حسن روحانی 09 اگست 2018 (11:49) 11:49 AM, August 09, 2018

ایرانی صدر حسن روحانی نےشمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ دھوکے باز امریکیوں پر اعتبار نہ کرے۔ امریکا نے ہمیشہ دوستی کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ نے تہران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں روحانی نے شمالی کوریا کو مشورہ دیا کہ وہ امریکا پر اعتبار نہ کرے کیونکہ امریکا نے ہمیشہ مصالحت کی آڑ میں پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔شمالی کوریا کے مردآہن کیم یونگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سنگاپور میں تاریخی ملاقات کے بعد شمالی کوریا کےکسی سینیر عہدیدار کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ایک عشرے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں شمالی کوریا اور ایران مشترکہ اہداف کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کےامریکی فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکا نے خود کو ناقابل اعتبار ثابت کیا ہے۔ امریکا نے عالمی برادری اور ایران کے ساتھ طے پایا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔دوسری جانب شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ نے امریکا کی طرف سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہیں مستردکردیا۔

متعلقہ خبریں