ڈیمز فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی کپتان کی کال پر لبیک کہہ دیا ہ

 ڈیمز فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی کپتان کی کال پر لبیک کہہ دیا ہ

 ڈیمز فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سے اوورسیز پاکستانیوں نے ... 08 ستمبر 2018 (12:16) 12:16 PM, September 08, 2018

 ڈیمز فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی کپتان کی کال پر لبیک کہہ دیا ہے۔ گذشتہ روز عمران خان کی ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کروانے کی اپیل کے بعد سے ڈیمز فنڈ میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ تاہم اب پاکستان کمیونٹی لندن کے چئیرمین نے اس معاملے پر شاندار اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتنے فنڈز جمع کروائیں گے کہ پاکستان میں ایک نہیں کئی ڈیمز بن سکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کمیونٹی سینٹر لندن کونسلر طارق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اتنا فنڈ دیں گے کہ ایک دو نہیں بلکہ کئی ڈیم بنائے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ لیں گے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی رہنما ڈاکٹر فرحت صدیقی نے بھی اس حوالے سے دئے گئے ایک بیان میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں،ڈیم کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کامیاب رہے گی۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے لیے عطیات دینے کی اپیل کیے جانے کے فوری بعد عطیات دیے جانے کا سلسلہ گذشتہ روز سے ہی شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کی اپیل کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے گئے ڈیم فنڈ میں یکدم بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈ میں جمع ہونے والی کُل رقم 1 ارب 80 کروڑ سے زائد تھی۔

متعلقہ خبریں