کپتان پنجاب میں فرینڈلی ایمپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائیں گے -احسن اقبال کا ٹویٹ

کپتان پنجاب میں فرینڈلی ایمپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائیں گے -احسن اقبال کا ٹویٹ

کپتان پنجاب میں فرینڈلی ایمپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائیں گے -احسن اقبال ... 08 جون 2018 (20:54) 8:54 PM, June 08, 2018

سابق وزیر داخلہ نے عمران خان کو وارننگ جاری کر دی ہے کہ وہ ان انتخابات میں پنجاب سے ضرور ہاریں گے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ :" کپتان پنجاب میں فرینڈلی ایمپائر کے باوجود بری طرح شکست کھائیں گے -ووٹ ایمپائر نے نہیں عوام نے ڈالنے ہیں-" نگران وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برادری کے بعد احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کپتان پنجاب میں فرینڈلی ایمپائر کے باوجود ہار جائیں گے -

آئندہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو منعقد ہوں گے ، صدرممنون حسین نے تاریخ کی منظوری دے دی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوں گے ، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر تاریخ کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن عام انتخابات کی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا. الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ 25 جولائ یرکھی تھی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات بھی ماتحت عدلیہ کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 2018 کے عام انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران سے کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق، 86436 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے ، پنجاب میں 48667 اور سندھ میں 18،647 شامل ہیں.وفاقی انتظامیہ قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختون خواہ میں 14655 پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے اور 4،467 بلوچستان میں ہوں گے .الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں. الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگالیا ، جس کے مطابق انتخابات میں 20ارب سے زائد لاگت آنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، جن کے مطابق آئندہ انتخابات میں 10 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے .

متعلقہ خبریں