تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کارکن سے بیس ہزار ادھار مانگ لیے؟دلچسپ واقعہ پڑھئے

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کارکن سے بیس ہزار ادھار مانگ لیے؟دلچسپ واقعہ پڑھئے

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کارکن سے بیس ہزار ادھار مانگ لیے؟دلچسپ واقعہ ... 08 جون 2018 (20:10) 8:10 PM, June 08, 2018

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر جب اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے اور کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو پتہ چلا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی فیس تیس ہزار ہے -ایک دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب اسد عمر نے اپنا بٹوہ نکالا اور اس میں پیسے دیکھے تو پیسے ہی پورے نہیں تھے انہوں نے اپنے بٹوے کو ٹٹولالیکن انہیں پیسے پورے نہ ملے -لیکن انہوں نے گھبرانے یا شرمانے کے بجائے اپنے پاس کھڑے تحریک انصاف کے کارکن سے بیس ہزار ادھار مانگ لیے اور کارکن نے بھی بڑی فیاض دلی سے جھٹ اپنا بٹوہ نکالا اور پٹ پیسے ان کی ہتھیلی پر رکھ دیے -اور پھر انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی کی فیس جمع کرائی -ایک خاتون رپورٹر نے کہا کہ سر آپر کہیں دھاندلی کا الزام ہی نہ لگ جائے جس پر انہوں نے کہا کہ پانچ سال ایم این اے بن کے بھی یہ حلات ہے کہ پیسے مانگنے پڑ رہے ہیں -اس میں کوئی شک نہیں کہ اسد عمر کے مالی حالات اتنے بھی خراب نہیں کہ وہ اپنی فیس نہ جمع کرا سکیں لیکن ان کی یہ حرکت ان کی سادگی کا ثبوت ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہمیشہ سے پسند کرتے آئے ہیں -

متعلقہ خبریں