سخاوت کا ایک دلچسپ و عجیب واقعہ

سخاوت کا ایک دلچسپ و عجیب واقعہ

سخاوت کا ایک دلچسپ و عجیب واقعہ 08 جون 2018 (18:48) 6:48 PM, June 08, 2018

ابو مرثد ایک مشہور سخی ہیں .اُن کے پاس ایک شخص آیا اور کچھ اشعار اُن کی تعریف میں پڑھے . اُنھوں نے بتایا کہ میرے پاس اس وقت تجھے دینے کو کچھ نہیں ہے . ایک صورت ہو سکتی ہے . کہ تُو قاضی کے پاس جا کر مجھ پر دس ہزار درہم کا دعویٰ کر دے . میں قاضی کے سامنے اس کا اقرار کر لوں گا . قاضی تیرے قرضے میں مجھے قید کر لے گا  تو پھر میرے گھر والے قید میں نہیں رہنے دینگے . اتنی مقدار جمع کر دینگے .اُس نے ایسا ہی کیا . یہ قید ہو گے . اور شام تک دس ہزار ,ار قاضی صاحب کے حوالے کرکے , یہ قید سے چھوٹ آئے اور وہ رقم اُس شخص کو مل گئی .

متعلقہ خبریں