وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ 08 جون 2018 (16:44) 4:44 PM, June 08, 2018

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ عیدالفطر پر 4 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 15 سے 18 جون تک تعطیلات ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے عید کا چاند 15 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔

واضح رہیکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں عید کا چاند 14 جون کو نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہیکہ سعودی عرب میں اس مرتبہ رمضان المبارک انتیس دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 15 جون کو ہوگی ۔نئے اسلامی مہینے کا آغاز رؤیت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔ چاند کی حرکت اور ایام میں اس رد وبدل کی بنا پر اسلامی مہینے کا آغاز کسی خاص تاریخ یا دن کو نہیں ہوتا بلکہ ہر سال اسلامی مہینے کے ایام تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔چاند کی رؤیت کے اعلان کے لیے دو معتبر شہادتیں ہونا ضروری ہیں اور ان کی شہادتوں کے بعد نئے قمری مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔نیز ہر ملک میں چاند کی رؤیت وقت کے فرق کی وجہ سے مختلف ہوسکتی ہے اور مختلف ممالک میں مختلف دنوں میں نئے اسلامی مہینے کا آغاز ہوسکتا ہے۔اسی لیے دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں