روس کی شام کے شہر ادلب پر خوفناک بمباری۔بڑی تعداد میں شہری شہید

روس کی شام کے شہر ادلب پر خوفناک بمباری۔بڑی تعداد میں شہری شہید

روس کی شام کے شہر ادلب پر خوفناک بمباری۔بڑی تعداد میں شہری شہید 08 جون 2018 (16:31) 4:31 PM, June 08, 2018

شام میں انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق روسی فوج نے   ادلب میں وحشیانہ بمباری میں درجنوں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزرویٹری‘ کے مطابق ادلب کے وسطی علاقے زردنا میں روسی فوج کے جنگی طیاروں سے کی گئی بمباری میں کم سے کم 38 عام شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کے مطبق ابتدائی اطلاعات میں 18 عام شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم مزید ڈیڑھ درجن افراد کی میتیں نکالی گئی ہیں۔ متقولین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 تک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں