نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا 08 جون 2018 (14:34) 2:34 PM, June 08, 2018

نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ گورنر ہاؤس کراچی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران گورنر محمد زبیر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا ۔

حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نگران کابینہ میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک کیں۔

حلف برادری کے بعد نگراں وزیراعلٰی فضل الرحمان کے ہمراہ کابینہ اراکین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پرنگراں وزیراعلٰی سندھ فضل الرحمان نےکہاکہ شفاف انتخابات کراناہماری ذمہ داری ہے، میری کابینہ غیر سیاسی ہے۔

متعلقہ خبریں