والدین بننے والے افراد کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ لمبی زندگی جیتے ہیں۔بچے دو ھی اچھے والوں کیلئے نئی تحقیق منظر عام پر

والدین بننے والے افراد کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ لمبی زندگی جیتے ہیں۔بچے دو ھی اچھے والوں کیلئے نئی تحقیق منظر عام پر

والدین بننے والے افراد کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ لمبی زندگی جیتے ... 08 جون 2018 (13:02) 1:02 PM, June 08, 2018

والدین بننا اور بچوں کی تربیت کرنا یقیناً ایک محنت طلب کام ہے جس کے لیے والدین کو اپنی پوری زندگی وقف کرنی پڑتی ہے ، جبکہ اپنی ذاتی دلچسپیوں اور مشاغل کو بھی بالائے طاق رکھنا پڑتا ہے ۔

حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں خوش کن انکشاف کیا ہے کہ والدین بننے والے افراد کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ لمبی زندگی جیتے ہیں۔

جرنل ایپی ڈیمولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ نامی میگزین

میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق والدین بننے کے بعد عمر میں لگ بھگ 2 سال اضافہ ہوجاتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ بچوں کی پرورش اور اچھی تربیت میں والدین کو سخت زندگی گزارنی پڑتی ہے ، انہیں راتوں کو جاگنا پڑتا ہے ، بچوں کی ضدیں، چڑچڑاہٹ اور ان کے غصے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ والدین کو کئی طبی مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں، تاہم اس سب کا انعام انہیں لمبی زندگی کی صورت میں ملتا ہے ۔

ماہرین نے اس تحقیق کے لیے سوئیڈن میں بے شمار والدین ، اور لاولد شادی شدہ جوڑوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دیکھا کہ تنہا رہنے والے جوڑوں میں ، بچوں والے جوڑوں

کی نسبت جلد موت کا خطرہ تھا۔

متعلقہ خبریں