لوگ بائیک یا گاڑی چوری کرتے ہیں۔امریکہ میں ایک امریکی فوجی نے بکتر بند گاڑی ہی چوری کر لی۔پڑھئے دلچسپ قصہ۔

لوگ بائیک یا گاڑی چوری کرتے ہیں۔امریکہ میں ایک امریکی فوجی نے بکتر بند گاڑی ہی چوری کر لی۔پڑھئے دلچسپ قصہ۔

لوگ بائیک یا گاڑی چوری کرتے ہیں۔امریکہ میں ایک امریکی فوجی نے بکتر بند گاڑی ... 08 جون 2018 (03:37) 3:37 AM, June 08, 2018

ورجینیا :امریکا کی ریاست ورجینیا میں فورڈ پکیٹ نیشنل گارڈ بیس سے ایک بکتر بند گاڑی چُرا کر بھاگنے والے فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی فوجی اڈے سے یہ بکتر بند گاڑی نکالنے کے بعد دو گھنٹے تک سڑکوں پر چلاتا رہا تھا ،حالانکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹا تھی ۔اس کے باوجود بھی پولیس نے بڑی تگ ودو کے بعد اس پر قابو پایا ہے۔

فوجی بکتر بند گاڑی کو سڑکوں پر بھگانے کے بعد ریاستی دارالحکومت رچمنڈ میں ٹاؤن ہال کے سامنے آ کر رُک گیا تھا ۔وہاں پولیس نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور اس کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تھا او ر گرفتاری کے بعد اس کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں