امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون 08 جون 2018 (03:27) 3:27 AM, June 08, 2018

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے افغانستان میں سیاسی مصالحت کے عمل اور باہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیتھر نوئرٹ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مائیک پومپیو اور جنرل باجوہ نے امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ ،افغانستان میں سیاسی مصالحت کی ضرورت اور جنوبی ایشیا میں تمام جنگجو اور دہشت گرد گروپوں کو بلا تمیز نشانہ بنانے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

امریکا ماضی میں بھی پاکستان سے افغانستان میں امن کے امکانات کے حوالے سے بات چیت کرتا رہا ہے ۔ پاکستان متعدد مرتبہ اپنے اس مؤقف کا ا عادہ کرچکا ہے کہ وہ اپنے پڑوسی ملک میں استحکام کے لیے ہر ممکن مدد وتعاون کو تیار ہے۔

متعلقہ خبریں