عرب اتحاد کا 72 گھںٹوں کے دوران 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار نے کا دعوی

عرب اتحاد کا 72 گھںٹوں کے دوران 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار نے کا دعوی

عرب اتحاد کا 72 گھںٹوں کے دوران 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار نے کا دعوی 08 جولائی 2018 (22:59) 10:59 PM, July 08, 2018

یمن میں عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ تین روز سے یمن میں جاری لڑائی کے دوران ایران نواز حوثی باغیوں کو بے پناہ جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ذرئع کے مطابق عسکری اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 72 گھںٹوں کے دوران یمن کے مختلف محاذوں پر 341 حوثی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے فوجی مواصلاتی نظام اور غیر ملکی ماہرین کی مدد سے چلائے جانے والے ٹیکنالوجی کے جدید آلات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں