برطانیہ میں سب سے بڑے ریٹیل اسٹور نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چُھریوں کی فروخت روک دی

برطانیہ میں سب سے بڑے ریٹیل اسٹور نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چُھریوں کی فروخت روک دی

برطانیہ میں سب سے بڑے ریٹیل اسٹور نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی ... 08 جولائی 2018 (22:48) 10:48 PM, July 08, 2018

برطانیہ میں سب سے بڑے اور مشہور ترین شمار کیے جانے والے ایک ریٹیل اسٹور نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چُھریوں کی فروخت روک دی ہے۔

لندن سے جاری ہونے والے مقامی اخبار "میٹرو" کے مطابق "پاؤنڈ لینڈ" اسٹورز نے ملک بھر میں پھیلی اپنی 59 شاخوں میں مذکورہ نوعیت کی چُھریوں کی فروخت بند کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے اور حکام کے لیے تشویش کا باعث بننے والے اُن جرائم کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے جن میں ان چُھریوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں چھروں کے واروں کے ذریعے حملوں کی وارداتوں میں اضافے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

برطانیہ میں شماریات کے سرکاری دفتر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس چُھروں کے استعمال کے ذریعے مرتکب جرائم کی شرح میں 22% اضافہ ہوا جو سابقہ برسوں کے لحاظ سے شرح میں بلند ترین اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں