ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا ارادہ ظاہر کر ... 08 جولائی 2018 (22:44) 10:44 PM, July 08, 2018

ہالینڈ کی فضائی کمپنی KLM نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ وہ آئندہ ستمبر سے دارالحکومت ایمسٹرڈم سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "منفی اقتصادی توقعات کے پیشِ نظر کمپنی نے رواں برس 24 ستمبر سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے"۔ کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران پر امریکی پابندیاں دوبارہ سے عائد ہونے جا رہی ہیں اور یورپ میں دہشت گرد کارروائیوں کی کوشش کرنے والے ایرانیوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے 2013ء میں ایران کے لیے اپنی پروازیں روک دی تھیں۔ تاہم جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد 2016ء میں KLM نے ایک بار پھر تہران کے لیے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں