ترکی میں اٹھارہ ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین کو برطرف

ترکی میں اٹھارہ ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین کو برطرف

ترکی میں اٹھارہ ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین کو برطرف 08 جولائی 2018 (22:36) 10:36 PM, July 08, 2018

ترکی میں ایک نئے فرمان کے تحت حکام نے مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے ساڑھے اٹھارہ ہزار سے زیادہ سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا ہے اور ملک بھر میں بارہ تنظیموں ، تین اخبارات اور ایک ٹیلی ویژن چینل کے دفاتر بھی بند کردیے ہیں۔

ترکی کے سرکاری گزٹ میں اتوار کو شائع کیے گئے فرمان کے مطابق برطرف شدہ 18632 ملازمین میں 8998 پولیس افسر اور اہلکار ہیں ۔انھیں دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں سے تعلق اور قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں برطرف کیا گیا ہےسرکاری حکم کے تحت برطرفیوں کی تلوار مسلح افواج کے اہلکاروں پر بھی چلائی گئی ہے اور آرمی کے 3077 فوجیوں، فضائیہ کے 1949 اہلکاروں اور بحریہ کے 1126 اہلکاروں ملازمتوں سے نکال دیا گیا ہے۔وزارت انصاف اور اس سے متعلقہ اداروں کے 1052 ملازمین ،نیم فوجی دستوں جینڈر میری کے 649 ارکان اور 192 ساحلی محافظوں کو بھی فارغ خطی دے دی گئی ہے۔نئے فرمان کے تحت 199 اساتذہ کو سبکدوش کیا گیا ہے جبکہ فوج اور مختلف وزارتوں سے تعلق رکھنے والے 148 ملازمین کو بحال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں