10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کا ہوگیا ہے۔ عمران خان

10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کا ہوگیا ہے۔ عمران خان

10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کا ہوگیا ہے۔ عمران خان 08 جولائی 2018 (22:25) 10:25 PM, July 08, 2018

پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر ایسے گھوم رہاہے جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے،آج بنگلا دیش،بھارت ہم سے آگے نکل گئے ہیں ، ٹیکس اس لیے لگتاہے کہ قرضے کی قسط دینا ہوتی ہے،ٹیکس لگنے کی وجہ سے مہنگائی آتی ہے،10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کاہوگیاہے،10 سال میں قرضہ 6 ہزارارب سی27 ہزارارب روپے ہوگیا،10سال میں ملک میں تباہی آئی،ہم نے پختونخوا میں بیوروکریسی اور پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کی،وقت آگیا ہے ملک اکٹھا ہو،بیوروکریسی میں میرٹ لائیں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ سنا ہے باپ بیٹی جمعہ کوآرہے، بسم اللہ جلدی آئیں، لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا، نیلسن منڈیلا نے قوم کیلئے جیل کاٹی ہے، کیپٹن(ر)صفدر ایسے گھوم رہاہے جیسے کشمیر فتح کرکے آیا ہے،اللہ کبھی کبھی موقع دیتا ہے،25 جولائی کوتقدیر بدل لو۔

10سال پہلے ڈالر 60روپے کا تھا،آج 125روپے کا ہوگیا ہے۔ جب 60 روپے سے ڈالر125 روپے پرگیا تو سب چیزیں مہنگی ہوگئیں۔ جب مہنگائی ہوتی ہےتو عام آدمی مشکل سےاپنے کوپالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں 30 سال سے ن لیگ کامیاب ہوتی رہی ہے۔ تیل مہنگا ہوگا تو ٹرانسپورٹ مہنگی ہوگی۔کرپٹ لوگوں کو بڑے بڑے اداروں میں بٹھایا۔ قرضے بڑھنے کی وجہ نااہلی ہے۔

اگر بجلی کا مسئلہ حل نہیں کرتے تو میں جلسے میں نہیں آتا۔بجلی کےہزاروں میگاواٹ کے منصوبےتین چارسال میں لگے ہیں۔ صدر ن لیگ نے کہا کہ نیازی خان کو بھی آپ نے سنا جس نے کہا 75 میگاواٹ بجلی بیٹھ گئی ہے۔ آپ نےجھوٹے خان کوسنا،کہتے تھے پورے پاکستان میں بجلی لائیں گے۔ کیا دن رات جھوٹ بولنے والے کو پاکستان کا وزیراعظم بناؤ گے؟ جو ہم پر الزامات لگاتے ہیں وہ جھوٹے الزامات ہیں۔

متعلقہ خبریں