نوازشریف عوامی نمائندہ اور قانون کارکھوالا ہے بزدل ڈکٹیٹرنہیں۔ مریم نواز

نوازشریف عوامی نمائندہ اور قانون کارکھوالا ہے بزدل ڈکٹیٹرنہیں۔ مریم نواز

نوازشریف عوامی نمائندہ اور قانون کارکھوالا ہے بزدل ڈکٹیٹرنہیں۔ مریم نواز 08 جولائی 2018 (21:32) 9:32 PM, July 08, 2018

مریم نواز نے کہا ہے کہ لگتا ہےغلطی درغلطی کرنے والوں نے ایک اور غلطی کر دی ہے،ان کویقین تھا اہلیہ کی شدیدعلالت اوربیٹی کی گرفتاری سے ڈرکرنوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے،لیکن وہ یہ بھول گئےنوازشریف عوامی نمائندہ اور قانون کارکھوالا ہے بزدل ڈکٹیٹرنہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پرقیاس آرائیاں کرنے والوں کو اپنے ٹویٹ میں پیغام دیا ہے کہ ان کویقین تھا اہلیہ کی شدیدعلالت اوربیٹی کی گرفتاری سے ڈرکرنوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب مریم نواز نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ کیپٹن صفدرنےشیرکی طرح گرفتاری دی،گرفتاری تو کیا کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دیں گے۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اب خود میاں صاحب کی مہم چلائیں گے۔25 جولائی کوووٹ ڈال کرعوام نوازشریف سے ہونیوالی ناانصافیوں کا بدلہ لیں گے۔

قبل ازیں نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سےسزا ملنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روپوش ہو گئے تھے۔دو دن تک کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوئی خبر نہیں تھی، نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مار رہی تھی جب کہ نیب کی ٹیم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے لیے ایپٹ آباد اور مانسہرہ بھی گئی تھی۔

24 نیوز کے مطابق نیب کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس موقع پر کارکنوں نے کیپٹن صفدر کو چھڑانے کی بھی کوشش کی۔جس کے بعد نیب کی ٹیم پیچھے ہٹ گئی۔ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتاری کے بعد نیب آفس منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہیکہ کیپٹن ( ر ) صفدر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں پہنچ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے کے لیے آیا ہوں۔آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے،ذرائع کے مطابق کیپٹن ( ر ) صفدر لیاقت آباد میں گرفتاری دیں گے۔ کیپٹن ( ر ) صفدر 3بجے کے قریب گرفتاری دیں گے۔

متعلقہ خبریں