
عمران خان کےکنونشن میں نوازشریف زندہ باد کے نعرے
08 جولائی 2018 (17:48)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کےکنونشن سینٹر پہنچنے پر چند افرادنے نوازشریف زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔جس کے بعد ان افراد کو پارٹی کنونشن سے باہر نکال دیا گیا۔تقریب کے منتظمین نے پارٹی مخالف نعرے لگانے والے افراد کو باہر نکالا۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے فرحانہ قمر کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان،فرحانہ قمر نے شمولیت کا اعلان پھلگراں میں تقریب کے دوران کیا اس موقع پر عمران خان بھی تقریب میں موجود تھے۔