وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پر تعیش زندگی گزاریں گے ،رپورٹ

وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پر تعیش زندگی گزاریں گے ،رپورٹ

وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پر تعیش زندگی گزاریں گے ،رپورٹ 08 جولائی 2018 (17:41) 5:41 PM, July 08, 2018

قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پر تعیش زندگی گزاریں گے جب کہ مریم اور کیپٹن (ر)صفدر بھی ٹی وی، رسالے اور اخبارات کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے داماد اور بیٹی احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجود عام قیدیوں جیسی زندگی نہیں گزاریں گے اور نہ ہی انہیں جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں گی۔ نواز شریف کو تین مرتبہ ملک کا وزیر اعظم رہنے کی وجہ سے جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے گی جبکہ قید بامشقت میں ان سے دفتری امور انجام دلائے جائیں گے۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گریجویٹ ہونے کی وجہ سے جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے گی اور انہیں سلاخوں کے پیچھے کمرے میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور یا اڈیالہ جیل راولپنڈی میں رکھا جا سکتا ہے۔احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور انہیں ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا جائے گا۔یاد رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 13 جولائی کو ملک واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں، ان کو ڈکٹیٹرز کے لیے سنبھال رکھیں۔ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، تاہم اب ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی، لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں