چند روز میں لاہور آ رہے ہیں میاں صاحب ،لوگ کمر درد کے بہانے بنا کر سزا سے بچنے کے لئے بھاگ جاتے ہیں۔ مریم نواز

چند روز میں لاہور آ رہے ہیں میاں صاحب ،لوگ کمر درد کے بہانے بنا کر سزا سے بچنے کے لئے بھاگ جاتے ہیں۔ مریم نواز

چند روز میں لاہور آ رہے ہیں میاں صاحب ،لوگ کمر درد کے بہانے بنا کر سزا سے بچنے ... 08 جولائی 2018 (17:20) 5:20 PM, July 08, 2018

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ہم چند روز میں لاہور آ رہے ہیں میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ہے قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے، نواز شریف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان میں پہلے کسی نے نہیں دیں۔سابق وزیراعظم کی بیٹی نے کہا کہ نواز شریف پہلے ایسے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے پاکستان جا رہے ہیں ، یہ قربانی رائیگاںنہیں جائے گی۔ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور کامیابی جلد ہو گی،قربانی ہم دیں گے اور اس کا ثمر پاکستانی عوام کو ملے گا ، جو بھی کر لیں ووٹر کو نہیں روکا جا سکتا، مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کمر درد کے بہانے بنا کر سزا سے بچنے کے لئے بھاگ کر یہاں آ جاتے ہیں ۔

قبل ازیں مریم نواز نے 13 جولائی کو پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا ،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 13 جولائی کو ملک واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریڈ وارنٹس کو اپنے پاس رکھیں، ان کو ڈکٹیٹرز کے لیے سنبھال رکھیں۔ پہلے ہمارا فیصلہ تھا کہ والدہ کے ہوش میں آنے تک واپس نہیں آئیں گے، تاہم اب ڈاکٹرز نے امید دلائی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں والدہ ہوش میں آجائیں گی، لہٰذا ہم جمعے کو پاکستان واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں