کیپٹن (ر) صفدر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں پہنچ گئے۔گرفتار ہونے کے لیے آیا ہوں۔کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں پہنچ گئے۔گرفتار ہونے کے لیے آیا ہوں۔کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں پہنچ گئے۔گرفتار ہونے کے لیے ... 08 جولائی 2018 (17:14) 5:14 PM, July 08, 2018

کیپٹن ( ر ) صفدر راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں پہنچ گئے۔ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے کے لیے آیا ہوں۔آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے،ذرائع کے مطابق کیپٹن ( ر ) صفدر لیاقت آباد میں گرفتاری دیں گے۔ کیپٹن ( ر ) صفدر 3بجے کے قریب گرفتاری دیں گے۔

خیال رہیکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ( ر ) صفدر نے آج گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ میری غیرت کا تقاضا ہے کہ آج گرفتاری دے دوں۔جہاں سےپارٹی نےفیصلہ کیا میں اس شہرسےگرفتاری دینےج ارہاہوں،ان کا مزید کہنا تھا کہ سارا ہزارہ مسلم لیگ ن سویپ کرےگی، میں مسلم لیگ ن کا ادنیٰ کارکن ہوں ، ن لیگ کےلیے ووٹ مانگوں گا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپیل کی ہے کہ سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کےامیدواروں کو ووٹ دیں۔

متعلقہ خبریں