نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دنیا کاسب سے بڑامسافربردارجہاز ائیربس 380 دبئی کے شاہی خاندان کو لے کرلینڈ کر گیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دنیا کاسب سے بڑامسافربردارجہاز ائیربس 380 دبئی کے شاہی خاندان کو لے کرلینڈ کر گیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دنیا کاسب سے بڑامسافربردارجہاز ائیربس 380 دبئی کے ... 08 جولائی 2018 (17:11) 5:11 PM, July 08, 2018

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دنیا کاسب سے بڑامسافربردارجہاز ائیربس 380 دبئی کے شاہی خاندان کو لے کرلینڈ کر گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا کمرشل سفری جہاز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔اے۔380 جہاز پاکستان میں پہلی مرتبہ اسلام آباد پہنچا ہے۔ دنیا کا سب بڑا مسافر بردار ڈبل ڈیکر طیارہ ائیر بس 380 میں 650 مسافر سوار ہیں۔ اے۔380 جہاز پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 650 افراد کو دبئی سے اسلام آباد لایا ہے۔

اس موقع پر سول ایویشن کی طرف سے سخت انتظامات کیے گئے۔

4انجنوں پر مشتمل دنیا کا سب بڑا مسافر بردار طیارہ 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پروان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 800 سے زائد افراد کو بیک وقت سوار کرنے کے لئے 2 منزلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم اسلام آباد کے نئے ائیرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 600 مسافر سوار ہیں۔ڈبل ڈیکر طیارے ائیربس 380 سے مسافروں کو اتارنے کے لیے 2 بورڈنگ برجز لگائے گئے اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 گھنٹے قیام کے بعد طیارہ دبئی کے لئے روانہ ہوجائے گا۔اب ایئر بس 380 ہفتے میں چار مرتبہ اسلام آباد لینڈ کیا کرے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیواسلام آباد ائرپورٹ میں اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور تمام سٹاف کو اس روز اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا تھا۔طیارے کی پاکستان آمد کی اجازت ملنے کے بعد سول ایوی ایشن نے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں