پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی۔

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی۔

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی۔ 08 جولائی 2018 (17:04) 5:04 PM, July 08, 2018

مسلم لیگ ن کی سابق ایم این اے فرحانہ قمر کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

فرحانہ قمر نے شمولیت کا اعلان پھلگراں میں تقریب کے دوران کیا اس موقع پر عمران خان بھی تقریب میں موجود تھے۔

قبل ازیں ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،عمران خان نے ظفر علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ظفرعلی شاہ ذہنی طور پر بہت پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے تھے، ظفر علی شاہ نے کبھی نوازشریف کےغلط کام کا دفاع نہیں کیا۔ میاں صاحب نے اربوں روپے چوری کئے، قوم کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بھیجا، کسی وزیر کا ضمیر نہیں جاگا، 93 کے مے فیئر فلیٹ کب خریدے گئے سب کو علم تھا، سب کو پتہ تھا ان فلیٹس کو ناجائز طریقے سے خریدا گیا۔

متعلقہ خبریں