پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

 پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

 پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز ... 08 جولائی 2018 (16:58) 4:58 PM, July 08, 2018

 پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

سہ ملکی ٹی 20سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف د یا, فائنل   میچ میں   آسٹریلیا  نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصا ن پر 183رنز سکور کئے۔ کینگروز کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 47 اور اوپنر ڈی آر سی شارٹ نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  آسٹریلیا کی جانب سے 184رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کی شروعات کی اور بغیر کسی شراکت کے بلے باز صاحبزادہ فرحان پہلی بال پر سٹمپڈ آﺅٹ ہوگئے۔حسین طلعت تیسرے نمبر پر آئے اور تین رنز پر کیچ آﺅٹ ہو کر پویلین کا رخ کرلیا،چوتھے نمبر پر کپتان سرفراز احمد کی اینٹری ہوئی جو صرف 28 رنز بنا سکے اور رن آﺅٹ ہوگئے۔ 

قومی کپتان کے بعد شعیب ملک میدان میں آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شرکت میں107رنز کا اضافہ کیا جس میں فخر زمان کا حصہ73رنزکا تھا ، اوپننگ بلے باز 46گیندوں پر12چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 91رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار بنے ،آصف علی اور شعیب ملک نے ناقابل شکست33رنز کی شراکت داری کرکے پاکستان کو فائنل میں کامیابی دلائی ۔ شعیب ملک43اور آصف علی17رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ خبریں