آج نیب ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مل گئے ہیں ۔شہباز شریف

آج نیب ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مل گئے ہیں ۔شہباز شریف

آج نیب ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مل گئے ہیں ۔شہباز شریف 08 جولائی 2018 (12:54) 12:54 PM, July 08, 2018

مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ انصاف کا قتل ہے ،عمران خان پانچ سال عوام سے جھوٹ بولتے رہے ، ہم نے پانچ سال میں 11ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ، عمران خان نے پورے پاکستان کو بجلی دینے کا وعدہ کیا اور آج کہت ہیں کہ 72میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی ، جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ہے ، نارووال آج پاکستان کا بہترین ضلع بن چکا ہے ، ہم نے یہاں اسپتال ، تعلیمی ادارے بنائے اور کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے ، پی ٹی آئی نے کے پی کے کو کنگال کردیا، آج یہ نیب کے ساتھ مل کر مسلم لیگ (ن) کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ، آج نیب ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مل گئے ہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ،نوازشریف کے خلاف فیصلہ انصاف کا قتل ہے ، عوامی عدالت نے اس فیصلے کو دریا برد کردیا ہے ، میں وہ دن نہیں بھولتا جب نارووال میں سیلاب آیا تھا ، میں سیلاب کے دنوں میں یہاں آتا تھا تو ہر طرف پانی کا سمندر نظر آتا تھا ۔

متعلقہ خبریں