
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
08 جولائی 2018 (12:46)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس 5 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 فیصد، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوامی ردعمل کے بعد نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
یاد رہیکہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔