جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 49 افراد ... 08 جولائی 2018 (10:57) 10:57 AM, July 08, 2018

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 48 افراد لاپتا ہیں۔

طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔ جاپان کے محکمۂ موسمیات نے مرکزی جزیرے ہونشو کے تین اضلاع کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے خبردار رہیں۔محکمۂ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں میں طغیانی اور طوفانی ہواؤں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں