سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کرپشن ریفرنس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کرپشن ریفرنس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کرپشن ریفرنس کا ٹرائل ... 08 جولائی 2018 (10:42) 10:42 AM, July 08, 2018

سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف کرپشن ریفرنس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا بند کمرے کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس شوکت عزیز کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔سماعت کیلئے 30 جولائی مقرر کر دی ہے؛ اور طریقہ کار کے مطابق اٹارنی جنرل کو 30 جولائی کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام تر شہادتیں طلب کر لی گئیں ہیں جبکہ 30 جولائی سے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کسی جج کے خلاف ریفرنس کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرے گی۔

متعلقہ خبریں