افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دو زخمی

افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دو زخمی

افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دو زخمی 08 جولائی 2018 (10:07) 10:07 AM, July 08, 2018

افغانستان میں تعینات شمالی اوقیانوس کے عسکری اتحادی ’نیٹو‘ نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ایک افغان سپاہی کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک جب کہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

نیٹو نے ہفتے کے روز بتایا کہ دونوں زخمی فوجیوں کی صحت خطرے سے خالی بتائی جاتی ہے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔نیٹو نے بتایا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔نیٹو کی قیادت والا ’رزلوٹ سپورٹ مشن‘ جنوری 2015ء سے افغانستان میں تعینات ہے، جہاں وہ افغان سکیورٹی افواج کو تربیت، مشاورت اور اعانت فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں