چین کی لیزر کلاشنکوف،چین کی لیزر ٹیکنالوجی کی تازہ مثال

چین کی لیزر کلاشنکوف،چین کی لیزر ٹیکنالوجی کی تازہ مثال

چین کی لیزر کلاشنکوف،چین کی لیزر ٹیکنالوجی کی تازہ مثال 08 جولائی 2018 (09:55) 9:55 AM, July 08, 2018

صنعت اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں چین برق رفتاری سے ترقی کرنے کے ساتھ دفاعی شعبے میں بھی حیران کن اسلحہ تیار کررہا ہے۔ حال ہی میں چین کی ایک نئی لیزر کلاشنکوف کی خبریں ذرائع ابلاغ کی توجہ مرکز بنیں۔ یہ کلاشنکوف کیسی ہے؟ کیسے کام کرتی ہے اور روایتی کلاشنکوفوں سے کیسے مخلتف ہے؟۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایک رپورٹ میں انہی سوالوں کا جواب دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں تیار ہونے والی AK-47 ایک ایسی بندوق ہے جو اب تک صرف فلموں میں دکھائے گئے فرضی اسلحہ تک محدود تھی مگر چین نے اسے حقیقت میں پیش کردیا ہے۔ اس کلاشنکوف کی لیزر گولی کا نشانہ بننے والے افراد تکلیف کی شدت سے اپنا توازن کھو بیٹھیں گے۔لیزر کلاشنکوف 800 میٹر تک اپنے ہدف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیزر سے حملہ اگرچہ جسم پر کوئی زخم نہیں لگائے گا مگر اس کے نتیجے میں جسم میں شدید تکلیف پیدا ہونے کے ساتھ ہدف کو آگ لگ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں