حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا 25 جولائی کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا 25 جولائی کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا 25 جولائی کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی ... 08 اگست 2018 (21:58) 9:58 PM, August 08, 2018

حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے 25 جولائی کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے یہ مطالبہ بدھ کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔

حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور نتائج میں رد و بدل کے خلاف بدھ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی۔

اتحاد کی اپیل پر مرکزی احتجاج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کیا گیا جس میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں