موسم کی صورتحال

موسم کی صورتحال

موسم کی صورتحال 08 اگست 2018 (18:41) 6:41 PM, August 08, 2018

اسلام آباد

محکمہ۔موسمیات کے مطابق

بدھ (رات) کے روز: راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، میر پور خاص، ٹھٹھہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، قلات، ژوب، مکران، مردان، پشاور، شہید بینظیرآباد، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

جمعرات کے روز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، مکران، قلات، ژوب، کراچی، میرپور خاص، ٹھٹہ، حیدر آباد، سکھر ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، کوئٹہ، لاہور ڈویژن ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: چراٹ 79، رسالپور 71، مالم جبہ47، لوئردیر42، پاراچنار27، کاکول25، پشاور 17، بالاکوٹ16، پٹن09، سیدوشریف07، دیر03، بنوں02، کالام01، پنجاب: نورپورتھل69، سرگودھا (ائیر پورٹ 17، سٹی 07)، جوہر آباد 15، منگلا10، چکوال09، قصور08، جہلم، کامرہ،07، مری03، اسلام آباد01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ40، مظفرآباد06، راولاکوٹ01، گلگت بلتستان: گلگت 06، بگروٹ03، بونجی01، بلوچستان: بارکھان،ژوب میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین43، سبی، تربت42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ خبریں