فلپائن کے صدر کیپولیس کے سینیر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی

فلپائن کے صدر کیپولیس کے سینیر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی

فلپائن کے صدر کیپولیس کے سینیر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی 08 اگست 2018 (14:59) 2:59 PM, August 08, 2018

فلپائن کے صدر روڈو ریگو دوتیرتے نے اپنے ملک کی پولیس کے سینیر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جاسکتا، دوبارہ جرم کرنے پرانہیں قتل کردیا جائے گا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فلپائنی صدر نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی۔ اس موقع پرمبینہ طورپر سنگین جرائم میں ملوث 102 پولیس اہلکار بھی وہاں موجود تھے۔ صدر دو تیرتے نے کہا کہ اگر یہ لوگ[پولیس اہلکار] دوبارہ جرائم کے مرتکب ہو تو میں انہیں قتل کرنے کا حکم دوں گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے کیسز کی الگ الگ جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم اپنے جرائم سےباز نہ آئے تو تمہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دوں گا۔ چاہے چھوٹا جرم کرو یا بڑا جرم کرو، تمہیں ہرحال میں اس کی کڑی سزا بھگتنا ہوگی۔انہوں نے جرائم میں ملوث مشتبہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سےمخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر میں ان مجرموں کے قتل کا حکم دوں تو انسانی حقوق کا واویلا نہ کرنا کیونکہ میں پہلے ہی انہیں وارننگ دے چکا ہوں۔ خیال رہے کہ فلپائن میں پولیس سے منسلک اہلکار کرپشن، ریپ اور منشیات کےدھندے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں